اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بحرین کی ایک عدالت نے بنی جمرہ کے رہائشی نوجوان علی حسین جمیل الجمری کو 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحرینی سکیورٹی فورسز نے علی حسین کو 4 مارچ 2026 کو بنی جمرہ کے علاقے کی ایک سڑک پر موجودگی کے دوران گرفتار کیا تھا۔
بحرینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، علی حسین کو شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی حمایت اور ان کی شہادت کی مذمت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ (fa.abna24.com)
آپ کا تبصرہ